ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ڈی سی ڈبلیو: مالیوال برکھا کے خلاف ’’جیسے کو تیسا‘‘پر اتریں، شیلا دکشت کو بھی لپیٹا

ڈی سی ڈبلیو: مالیوال برکھا کے خلاف ’’جیسے کو تیسا‘‘پر اتریں، شیلا دکشت کو بھی لپیٹا

Fri, 23 Sep 2016 18:49:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،23ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی خواتین کمیشن(ڈی سی ڈبلیو)کی چیف سوات مالیوال نے اپنے پیش روؤں برکھا شکلا اور کرن والیہ اور سابق وزیر اعلی شیلا دکشت پر مالی جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف اینٹی کرپشن شاخ(اے سی بی)میں آج شکایت کرائی۔مالیوال کی شکایت ایسے وقت آئی ہے جب محض کچھ دن پہلے اے سی بی نے شکلا کی شکایت پر ان کے خلاف کمیشن میں مبینہ غیر قانونی بھرتی کو لے کر ایف آئی آر درج کی تھی۔مالیوال کی شکایت میں الزام لگایا گیا کہ کمیشن کی پچھلی فائلوں کھنگالنے کے دوران کمیشن کو گزشتہ صدور برکھا شکلا ایس کرن والیہ کی طرف سے بھاری بے ضابطگیاں اور سرکاری فنڈز میں بھاری دھاندلی کرنے کے واقعات سامنے آئے، کچھ واقعات تو براہ راست اس وقت کی وزیر اعلی شیلا دکشت کی ہدایت پر انجام دئے گئے۔ان الزامات میں نربھیا کے نام پر 50لاکھ روپے کی مالی دھوکہ دہی، 2جنوری، 2013کو اس کے لئے خاموش مارچ، اس وقت کے ممبر اسمبلی کو عہدے کے غلط استعمال کے واسطے موقع دیتے ہوئے ڈی سی ڈبلیو سربراہ مقرر کرنا، سالوں کے دوران سیاسی فائدہ اور ذاتی ستائش کے لئے فنڈز کی دھاندلی، پیڈ انٹرویو اور بین الاقوامی یوم خواتین کے انعقاد میں بے ضابطگیاں شامل ہیں۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے اپنے طرز عمل سے عہدے کا غلط استعمال کیا تھا جس کا مقصد کچھ افراد کو فائدہ پہنچانا تھا۔ہر سال کمیشن کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ بس ایسے پروگراموں کے انعقاد اور اشتہارات دینے پر خرچ کیا گیا جس کی آڈٹ رپورٹ میں بار بار تنقید کی گئی۔


Share: